تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ذکر کرتے رہئے جی لگے یا نہ لگے ایک صاحب نے تحریر فرمایا سستی چھائی رہتی ہے ، خط لکھنے کا بھی ارادہ نہیں ہوتا مدرسہ میں رہتا ہوں تو سب معمولات پورے ہوتے ہیں گھر پر جاتا ہوں تو سارے معمولات چھوٹ جاتے ہیں ، مناجات مقبول میں ہاتھ تک لگانے کا جی نہیں چاہتا نہ ذکر میں جی لگتا ہے۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دعاء کررہاہوں جی لگے یا نہ لگے آپ ذکر کرتے رہیں ثواب ملتا ہے۔ وہ جی لگنے پر موقوف نہیں ۔ نماز باجماعت اور تلاوت کا بھی اہتمام کیجئے ۔ صدیق احمدذکر وغیرہ میں جی لگنے کا مراقبہ ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ ذکر میں جی نہیں لگتا اسی وجہ سے سستی ہوجاتی ہے ناغہ بھی ہوجاتا ہے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں ، طبیعت کیوں نہیں لگتی ۔ تھوڑی دیر بیٹھ کر مراقبہ کیجئے کہ خدا کے سامنے جانا ہے ۔ حساب ہوگا اس کے لئے کیا تیاری کررہاہوں انشاء اللہ جی لگے گا۔ صدیق احمد