تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کرنے کی اجازت ہے ان میں سے جس سے مناسبت ہو ان سے بیعت ہونے میں فائدہ ہے دعاء کے لئے حاضر ہوں ۔ دیگر احباب کو بھی یہ مضمون سنادیں ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ ہردوئی علاقہ کے ایک صاحب نے اصلاحی تعلق کی درخواست کی اس پر یہ جواب تحریر فرمایا: میں بہت مشغول رہتا ہوں بہتر یہ ہے کہ آپ حضرت مولانا الشاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم سے اصلاحی تعلق قائم کرلیں احقر بھی حضرت کی خدمت میں حاضر ہوتارہتا ہے ۔ صدیق احمدقریب رہنے والے شیخ سے بیعت ہونا زیادہ مفید ہے پنجاب کے ایک صاحب نے بیعت کی درخواست کی حضرت اقدس نے حضرت مفتی محمود صاحب کے متعلق فرمایا کہ ان سے بیعت ہوجائیں انہوں نے جواب لکھا کہ حضرت مفتی صاحب کافی علیل ہیں بولنا مشکل ہے حضرت والا ہی بیعت فرمالیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خدا کرے آپ بعافیت ہوں میں بہت دور ہوں مشغول بہت رہتا ہوں جو حضرات ذاکر شاغل ہیں خلوت میں رہتے ہیں ان سے بیعت ہونے میں فائدہ ہے ۔ آپ کی نگاہ میں ایسے حضرات بہت سے ہوں گے سہارنپور کے علاقہ میں اللہ پاک نے ایسے بہت سے حضرات پیدا فرمائے اور اب بھی ہیں ان سے بیعت