تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سستی اور اد میں غفلت رہتی ہے ذہنی طورپر پریشان نظر آتا ہوں ۔ نماز باجماعت میں بھی سستی ہوجاتی ہے جسمانی طورپر کافی سست اور کاہل بنتا جارہا ہوں صرف چند ساعات پڑھنے پڑھانے کاکام کرلیتاہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے احکام شرع کی پابندی اپنے اختیار میں ہے انسان اسی کا مکلف ہے آپ پابندی سے عمل کرتے رہیں رفتہ رفتہ انشاء اللہ عادت ہوجائے گی۔ صدیق احمد اسی طرح کا ایک اور صاحب نے خط تحریر فرمایا اور اس میں یہ بھی لکھا کہ نماز باجماعت میں کوتاہی ہوتی ہے ۔ اور جب نماز پڑھتا ہوں تو خشوع خضوع بھی نہیں ہوتا ، قلب کی اصلاح کے لئے کچھ تجویز فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ احکام شرع کی پابندی کرتے رہئے، نماز باجماعت کا اہتمام کیجئے ۔ خشوع خضوع بھی رفتہ رفتہ حاصل ہوجائے گا ۔ معمولات کیا ہیں مطلع کیجئے ۔آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدحالت قبض وبسط ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ عبادت اور ذکر میں پہلی جیسی کیفیت نہیں رہی کبھی بسط ہوتا ہے اور کبھی قبض عبادت میں جی نہیں لگتا ، طبیعت پژمردہ رہتی ہے۔ جواب تحریرفرمایا: