تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مبتدی کے لئے وظیفہ اور معمولات ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ آپ سے بیعت ہونے کے بعد ۴۰دن تک سبحان اللہ والحمدللہ ولا الٰہ الا اللہ واللہ اکبر (تیسرا کلمہ) سو سو مرتبہ پڑھ چکا ہوں سستی ہونے لگتی ہے کچھ نصیحتیں اور پڑھنے کے لئے تحریر فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم پہلا کلمہ ، تیسرا کلمہ ، درود شریف ، استغفار ، صبح وشام ایک ایک تسبیح پڑھا کیجئے۔نمازبا جماعت اور تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔ صدیق احمدچارتسبیحات دونوں وقت پڑھا کیجئے ایک صاحب نے پو چھا کہ آپ نے چار تسبیحات پہلا کلمہ تیسرا کلمہ درودشریف استغفار پڑھنے کو بتلایا ہے ۔ ایک وقت پڑھنا ہے یا صبح وشام دونوں وقت ؟جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم صبح وشام دونوں وقت تسبیحات پڑھا کیجئے کوشش کیجئے کہ کوئی کام خلاف شریعت نہ ہونے پائے ۔ صدیق احمدوقت کی کمی ہوتو ایک ہی وقت تسبیحات پوری کرلیں ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ میں قرآن شریف یاد کرتاہوں بھول جاتا