تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سنیما وبدنگاہی اور ہر طرح کے گناہوں کا علاج ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے آپ کو اپنی کوتاہیوں اور گناہوں میں مبتلا ہونے کا خط ڈالا تھا آپ نے اس میں کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے کا حکم فرمایا تھا لیکن گناہ کے موقع پر مجھے یاد ہی نہیں رہتا کہ اس کو پڑھوں ۔ جب یاد آتا ہے پڑھ لیتاہوں ۔ میرادل گناہوں سے ضعیف ہوچکا ہے ۔ جب تک مدرسہ میں رہتاہوں حفاظت رہتی ہے گھر جاتا ہوں تو سنیما بینی ، بے پردگی بدنگاہی اور مختلف گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہوں ۔ڈرلگتا ہے میرادل مرتو نہیں گیا۔آپ ایسی کوئی چیز بتلادیجئے کہ میرا دل قوی ہوجائے اور گناہوں کا چھوڑنا میرے لئے آسان ہو۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم حالات کا علم ہوا۔ دعاء کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح حفاظت فرمائے ۔ گناہوں سے بچنا تو اختیاری ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اللہ پاک ان سے بچنے کا اور پرہیز کرنے کا حکم ہی نہ دیتا ۔ آپ ہمت سے کام لیجئے ۔ ایسی حالت میں یہ خیال کیجئے کہ خدا میری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے۔ صدیق احمدمشت زنی کی عادت کیسے چھوٹے ایک صاحب نے تحریر فرمایا میری بہت پرانی اور بری عادت مشت زنی کی ہے ۔ (اپنے ہاتھ کے ذریعہ خواہش پوری کرتاہوں ۔ ہاتھ سے مادہ خارج کردیتاہوں )میں خود اپنی عادت سے پریشان ہوں چھوڑنا چاہتاہوں لیکن چھوٹتی