تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اس وقت کبھی نیند کا بہت غلبہ ہوتا ہے لیکن کسی طرح ہمت کرکے پورا کرلیتا ہوں ، کبھی نیند کاغلبہ زیادہ ہوتا ہے تو احاطہ مسجد میں ٹہلتے ہوئے ذکرپورا کرلیتا ہوں ، اس سلسلہ میں پوچھنا یہ ہے کہ ٹہل کر چہل قدمی کے ساتھ ذکر کیا جاسکتا ہے یا نہیں ؟حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم اس وقت نیند آتی ہو تو بعد عشاء پڑھ لیا کیجئے ۔ ذکر میں یکسوئی حاصل ہونی چاہئے ، وقتی ذکر تو کرلیا کیجئے دوازدہ تسبیح بیٹھ کر اطمینان کی حالت میں کیجئے ۔ صدیق احمدذکر کتنی آواز سے کروں ایک صاحب نے پوچھا کہ ذکر آہستہ سے کروں یازور سے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ذکر میں جس طرح جی لگے کیا کیجئے زیادہ آواز سے نہ کیجئے دماغ پر اثر پڑتا ہے صدیق احمدذکر بالسر یابالجہر مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک اپنی مرضیات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ ذکر میں اختیار ہے خواہ بالسر کریں یا بالجہر شریعت میں جب قید نہ ہو تو اپنی طرف سے اس کو مقید نہ کرنا چاہئے ۔ صدیق احمد