تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایسی حالت میں کسی اور سے تعلق قائم کرلیجئے مکرمی السلام علیکم پہلے بھی اجازت دے چکا ہوں اب پھر لکھتا ہوں آپ جس سے چاہیں اپنا تعلق قائم کرلیں ، بار بار لکھنے سے کیا فائدہ آپ کو مجھ سے فائدہ نہیں ہے تو پھر کیوں دیر کررہے ہیں ۔ صدیق احمددین کے معاملہ میں ہمت واستقلال سے کام لینا چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ میں آپ کا مرید ہوں لیکن میرے خاندان والے مجھے تنگ کررہے ہیں کہتے ہیں کہ آپ سے تعلق ختم کردوں ، بتلائیے ایسے حالات میں کیا کروں ان سے تعلق رکھنا بھی ضروری ہے ورنہ ان کو دین کی بات کیسے سناؤں گا اور مجھے آپ سے قلبی طور پر تعلق ہے آپ مجھے اس کا جواب دیں ۔ الغرض انہوں نے سلسلہ ختم کرنے کی اجازت چاہی۔ حضرت نے حاضرین مجلس سے فرمایا کہ آدمی ڈٹارہے ہمت کرے کوئی کیا کرلے گا اور یہ جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم آپ اصلاحی تعلق کسی اور سے قائم کرلیں اس وقت آپ ان سے کہہ سکتے ہیں کہ میرا اب اس سے تعلق نہیں ہے مقصود تو اصلاح ہے وہ کسی سے بھی ہوسکتی ہے ۔ صدیق احمد