تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بدنگاہی کا علاج نکاح ہے حضرت والا کے ایک شاگرد جوعالم ومفتی بھی ہیں حضرت سے متعلق بھی ہیں اور غیر شادی شدہ ہیں حضرت ان کوبرا بر جلدشادی کرنے کی تاکید فرماتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے حالات لکھ کر بھیجے کہ باطنی حالات خراب ہیں ۔ شہوانی گناہوں بالخصوص بدنظری سے ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوں حضرت والا اصلاح فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اس کا علاج نکاح ہے آپ جلدی نکاح کرلیں تاخیر کیوں ہورہی ہے اللہ پاک ہرطرح عافیت نصیب فرمائے۔ صدیق احمدایک لڑکی سے عشق ہوگیا ایک صاحب نے تحریرکیا کہ مجھے ایک لڑکی سے عشق ہے میں اس کو بہت چاہتاہوں لیکن وہ مجھے نہیں چاہتی، میں اس کے قریب ہوتا ہوں لیکن وہ مجھ سے دور ہوتی ہے ۔ میں بہت بے چین رہتا ہوں میں اس پرعاشق ہوں لیکن وہ میری طرف توجہ بھی نہیں کرتی آپ کچھ دعا تعویذ کردیجئے کہ وہ بھی مجھ سے محبت کرنے لگے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ، خدا کا خوف دل میں پیدا کیجئے ۔ یہ تعلق ناجائز اور حرام ہے ۔ آپ اپنا نکاح کیجئے حلال طریقہ پر اپنی خواہش کوپورا کیجئے ۔ ناجائز کام کی تعویذ لینا چاہتے ہیں ۔ صدیق احمد