تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بیعت کے لئے استخارہ ایک صاحب نے شفاء امراض کے لئے دعاء کی درخواست کی اور لکھا کہ تسبیح کے دانوں پر کس طرح استخارہ کیاجاتا ہے اس کا طریقہ تحریر فرمایادیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم دعاء کررہاہو ں اللہ پاک شفاء کامل مستمر عطاء فرمائے تسبیح کے دانوں کا استخارہ مجھے نہیں معلوم۔ استخارہ کا مسنون طریقہ مناجات مقبول میں ہے اس کو آپ دیکھ لیں ۔ صدیق احمداستخارہ کا طریقہ مکرمی السلام علیکم دورکعت نفل پڑھ کر را ت کو دعاء کرکے سوجایا کیجئے تین روز تک یہ عمل کیجئے اس کے بعد جس طرف رجحان ہو اس پر عمل کیجئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے لکھا کہ جناب والا نے احقر کے خط کے جواب میں استخارہ کرنے کے لئے فرمایا ہے کیا مجھ جیسا شخص بھی استخارہ کرسکتا ہے ۔ استخارہ کا کیا طریقہ ہے کس طرح کروں تحریر فرمائیں تاکہ اس کے مطابق عمل کیا جائے حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘