تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
آپ نے کچھ نہیں لکھا خودہی معمولات تجویز کرلئے۔ اب خط لکھا بھی تو دوسرے کے خط میں کچھ حال تحریرکردیا آپ توپڑھے لکھے ہیں اصلاح کا جو طریقہ ہے وہ طریقہ اختیار کرنا چاہئے۔ آپ تحریر فرمائیں آپ کے پاس کتنا وقت ہے تاکہ اس کے لحاظ سے معمولات تجویز کئے جائیں جوابی لفافہ خودآپ لکھیں دوسرے کے خط میں اپنا حال نہ تحریرکیا کریں ۔ صدیق احمدباطنی اصلاح اور روحانی فیض کیسے ہو ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت میں آپ سے روحانی فیض کس طرح حاصل کروں ؟حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم جس طرح ڈاکٹر سے صحت جسمانی حاصل کی جاتی ہے آپ کا رجحان جدھر ہو اس سے اپنے حالات بیان کیجئے وہ جو تجویز کرے اس پر عمل کیجئے ۔ صدیق احمدباطنی فیض زندوں سے حاصل کیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ میں اسکول میں پڑھا تا ہوں ۔ حضرت والا سے اپنی اصلاح چاہتا ہوں ایسا کوئی وظیفہ بتلادیجئے کہ جتنے بھی زندہ مردہ اولیاء ہیں ان سب کا مجھ کو فیض اور فائدہ ہو حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں ۔قرآن پاک کی تلاوت کیاکیجئے درود شریف کی کثرت