تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم اصلاحی تعلق قائم کرنے میں اچھی طرح غورکرلیجئے اکابر سے خط وکتابت کیجئے کبھی کبھی ان کے یہاں جاکر کچھ دن قیام کیجئے جس سے مناسبت ہو اس سے تعلق قائم کیجئے جلدبازی سے کام نہ کرنا چاہئے ۔ صدیق احمدمحض خواب کی بنا پر بیعت کا فیصلہ نہ کیجئے ایک صاحب نے نے خط میں مختلف قسم کے لمبے چوڑے خوابات لکھے اوراس کے بعد لکھا کہ اب تو آپ سے ملاقات کا بہت اشتیاق ہے اور آپ ہی سے بیعت کا ارادہ ہے اور معمولات کے متعلق بھی دریافت کیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خواب کا یہ مطلب کیسے نکال لیا، اللہ پاک کی طرف سے کوئی بہانہ ہوجاتا ہے اگر ابھی آپ کسی سے بیعت نہیں ہوئے تو چند حضرات کے پاس جن سے عقیدت ہو خط لکھتے رہئے اس کے بعد جس سے مناسبت ہوجائے اس سے بیعت ہوجائیں ۔ اس وقت جو معمولات تجویزہوں اس پر عمل کریں ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت آپ ہی سے بیعت ہونا چاہتا ہوں قلبی رجحان آپ ہی کی طرف ہے ۔ آپ ہی سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم