تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سے چھٹکارے کی بہت کوشش کی لیکن اب مجھے یہ احساس ہونے لگا کہ یہ میری بری عادت آخری دم تک پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ آپ سے میری درخواست ہے کہ کوئی طریقہ بتلائیے جس سے مجھے اس بری عادت سے چھٹکارا ملے میں ہر قسم کا مجاہدہ کرنے کو تیار ہوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ ایسی حالت میں آپ یہ استحضار کیاکریں کہ اس فعل پر اللہ کی لعنت آئی ہے دنیا میں بھی عذاب آیا اور بستیاں خاک میں ملادی گئیں اس حالت میں میری موت آگئی اور توبہ نہ کی ، اس گناہ سے پرہیز نہ کیا تو اپنے پروردگار کو کیا منھ دکھاؤں گا ، جہنم کی آگ کیسے برداشت کروں گا میری حرکت خدا دیکھ رہا ہے ۔ انشاء اللہ اس سے نفع ہوگا۔ ایک تدبیر یہ بھی کیجئے کہ ایسی حالت میں آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ یا کسی ایسی جگہ جہاں لوگ ہوں وہاں جاکر بیٹھ جائیے۔ تلاوت اور نماز میں مشغول ہوجائیے۔ میں بھی دعاء کرتاہوں اللہ پاک ہمیشہ کے لئے نجات دے۔ صدیق احمدایسے آدمی کا مرجانا ہی بہتر ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں لواطت کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگیاہوں میں جتنا بچنے کی کوشش کرتا ہوں اتنا ہی زیادہ زور پکڑرہی ہے اس ذلیل اور حرام حرکت کی وجہ سے میری حالت بہت بری ہوگئی ہے نہ کسی کام میں دل لگتا