تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حالات کا علم ہوا۔ جو چیزیں اختیاری ہیں ان میں اختیار کو کام میں لائیے آنکھ خود بخود نہیں اٹھتی اٹھانے سے اٹھتی ہے۔ جب آپ کو معلوم ہے کہ یہ عورت ہے پھر کیوں نگاہ اٹھاتے ہیں ۔ ایسی صورت میں یہ مراقبہ کیا کیجئے کہ میری حرکت کو اللہ پاک دیکھ رہا ہے ۔ انشاء اللہ آپ گناہوں سے بچ جائیں گے ۔ عبادت خود محمود ہے جی لگے یانہ لگے کرتے رہئے۔ صدیق احمدنفسانی خواہشات کو مغلوب کرنے کی دعا ایک صاحب نے لکھا کہ خواہش نفسانی کا بہت غلبہ رہتا ہے طرح طرح کے گندے خیالات آتے ہیں کیاکروں جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ‘وتعالیٰ برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا ۔ ہر نماز کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ یہ دعا پڑھ لیا کیجئے ۔ اَللّٰہُمَّ طَہِّرْ قَلْبِیْ عَنْ غَیْرِکَ وَنَوِّرَ قَلْبِیْ بِنُوْرِ مَعْرِفَتِکَ اَبَدَا۔ صدیق احمدلذات نفس میں بری طرح مبتلا ہوں کیا کروں ایک صاحب نے تحریر فرمایا بے کیف وبے توجہی کے ساتھ معمولات پورے کرلیتاہوں ۔ دن رات گناہوں اور لذات نفس کے خاطر پیاسے کتوں کی طرح حیران سرگرداں پھرتارہتاہوں بعض گناہوں کا ایسا عادی ہوگیا ہوں کہ اس کا چھوٹنا میرے لئے انتہائی مشکل معلوم ہوتا ہے۔ آنجناب سے درخواست ہے کہ اپنی توجہات سے کام لے کر بندہ پر احسان فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: