تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
اختلاط سے پرہیز کیجئے ایک صاحب جن کا حضرت سے اصلاحی تعلق تھا انہوں نے تحریر فرمایا کہ میرے پاس لڑکوں کا کافی ہجوم رہتا ہے ۔ ہر وقت لوگوں کی آمد ورفت رہتی ہے ۔ اس کی وجہ سے قلبی کیفیت پر بہت برا اثر پڑتا ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم کیوں رہتا ہے ؟ اگر دینی مقصد کے لئے ہے تو بہتر ہے ۔ورنہ آپ کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ اختلاط سے اجتناب کیجئے ۔ صدیق احمدطجب کسی گناہ کا تقاضا ہو برادرم السلام علیکم ایسی حالت میں یہ تصور کیجئے کہ اللہ پاک میری تمام حرکتوں کو دیکھ رہا ہے ایسی گندگی کے ساتھ اپنے پروردگار کو کیا منھ دکھاؤں گا ۔ اگر اس کا استحضار رہے تو انشاء اللہ کبھی گناہ نہیں ہوسکتا۔ صدیق احمد مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ استغفار کی کثرت کیجئے ۔ معوذتین پڑھ کردم کرتے رہئے ۔ ایسی حالت میں یہ خیال کیجئے کہ میری ہر حرکت خدا دیکھتا ہے انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ صدیق احمد