تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
کام توبے سروسامانی کی حالت میں شروع ہوتا ہے بعد میں اللہ پاک اس کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں دین کے کام کی تاریخ ہی یہی ہے ۔ من کان للہ کان اللہ لہ‘ اپنی بساط کے مطابق کام کی بنیاد ڈال دیجئے ۔ (۱)عجلت اور جلدبازی کسی طرح مناسب نہیں اس سے ناکامی ہوتی ہے ۔ (۲)نگاہ تو اپنے اختیار میں ہے سارے اعضاء پر اختیار پر دیاگیا ہے ہمت سے کام لیجئے الاولیٰ لک والثانیۃ علیک حضور کے ارشادکو سامنے رکھئے۔ (۳)نماز باجماعت کا اہتمام کیجئے ۔ (۴) خیالات کا آجانا غیر اختیاری ہے اس کی طرف التفات نہ کیجئے، اس سے انشاء اللہ وساوس ختم ہوجائیں گے۔ (۵)غیبت کے بارے میں جو وعید آئی ہے اس کا استحضار رکھئے انشاء اللہ یہ رذیلہ ختم ہوجائے گا ا ، آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد جامعہ عربیہ ہتھوڑ اباندہعلم وعمل میں ترقی اور اصلاح باطن کا نسخہ العمل ایک صاحب نے لکھا کہ ایسی کوئی چیز بتلائیں جس سے علم وعمل میں ترقی ہو میرے باطن کی اصلاح ہو، میرا قلب سیاہ ہے اس کے لئے کچھ تحریر فرمائیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ (۱) استغفار کی کثرت رکھیں ۔ (۲) حرام اور مشتبہ چیزوں سے احتراز کریں کوشش کریں کہ کسی کو تکلیف نہ