تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
جب گناہ کا شدید تقاضاہو مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں جب گناہ کا تقاضا ہو آپ وضو کرکے دورکعت نفل پڑھ لیا کیجئے اور تنہا نہ رہئے کسی کے پاس جا کر بیٹھ جائیے۔ صدیق احمدعشق اور ناجائز خواہش کا علاج ایک صاحب نے لکھا کہ بندہ عشق مجازی کا مریض اور خواہش نفس کا تابع ہے اس لئے بندہ کو کچھ وظیفہ یانسخہ مرحمت فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم دعاء کررہاہوں ہر کام میں یہ مراقبہ کیجئے کہ اللہ پاک میری ہر نقل وحرکت کو دیکھ رہے ہیں مجھے ہر چیز کا حساب دینا اور جواب دینا ہے ۔ اس سے انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ صدیق احمدزناکا علاج ایک صاحب نے تفصیلی حالات لکھتے ہوئے تحریر فرمایا کہ میں زنا کاری میں بری طرح مبتلا ہوں ۔ شروع ہی سے اس بدکاری کی عادت پڑی ہوئی ہے اب اس بری عادت کو چھوڑنا چاہتا ہوں اس کی کوئی شکل ہے یا نہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘