تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سب سے بڑی کامیابی ایک صاحب نے دعا کی درخواست کے ساتھ نصیحت کی بھی درخواست کی کہ اللہ تعالیٰ کامیابی نصیب فرمائے اور آخرت میں بھی کامیابی ہو۔ جواب تحریر فرمایا۔ برادرم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک اپنی مرضیات پر چلنے کی ہمیشہ توفیق عطا فرمائے کوشش کیجئے کہ ہرکام سنت کے مطابق ہو یہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ صدیق احمدشیخ کی ضرورت جس طرح امراض ظاہری کا علاج بسااوقات دشوار ہوجاتا ہے اور کتابوں سے نسخے دیکھ کر خودعلاج کرنا چاہے تو نہیں کرسکتا بلکہ اور خرابی میں پڑجانے کا اندیشہ ہوتا ہے جیسا کہ تجربات شاہد ہیں اسی طرح بعض پوشیدہ امراض ایسے ہوتے ہیں کہ بغیر شیخ کامل کے انکا علاج سمجھ میں نہیں آتا اور کبھی سمجھ میں آگیا تو اس پر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ شیخ کامل چونکہ ان تمام حالات سے گذرچکا ہوتا ے نیز اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اعانت شامل ہوتی ہے ۔ اس لئے اس کا بتایا ہوا علاج سہل اور نافع ہوتا ہے (اسعاد الطالبین،مرتبہ حضرت مولانا سید سدیق احمد صاحب باندویؒ)