تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نگاہ کی حفاظت آپ کے اختیار میں ہے چاہیں توبچ سکتے ہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ نگاہ کی حفاظت پوری طرح نہیں ہوتی سفر میں عورتوں پر نظر پڑنے سے نفس میں خرابی آتی ہے۔ عورتوں کی طرف بہت رغبت ہوتی ہے اس کا علاج تحریر فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم نیچی نگاہ کرنا علاج ہے ۔ نگاہ کی حفاظت آپ کے اختیار میں ہے سانپ کے منھ میں انگلی کیوں نہیں دیتے۔ زہر کیوں نہیں کھاتے۔ جن سے آپ بچنا چاہتے ہیں بچ جاتے ہیں بدنگاہی سے بچنا چاہیں تو کیا نہیں بچ سکتے ۔آپ بچنا نہیں چاہتے۔آنکھ خود نہیں اٹھتی اٹھانے سے اٹھتی ہے ۔ جب آپ کو معلوم ہے کہ یہ عورت پھر کیوں نگاہ اٹھاتے ہیں ۔ صدیق احمد ایک صاحب کو اسی نوع کے خط کے جواب تحریر فرمایا: برادرم مولوی صاحب السلام علیکم جب یہ معلوم ہوجائے کہ یہ عورت ہے تو پھراس طرف نظر کیوں کی جائے ایسی حالت میں یہ مراقبہ کیجئے کہ اللہ پاک میری ہر حرکت کو دیکھ رہا ہے ۔ اس کا استحضار ہوگا تو انشاء اللہ ہر گناہ سے بچنا آسان ہوجائے ۔ صدیق احمدسفر میں عورتوں پر باربار نگاہ پڑتی ہے ایک عالم صاحب نے لکھا کہ سفر میں عورتوں پر بار بار نگاہ پڑتی ہے ۔