تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ضرورت نہیں آپ حضرت مولانا محمدطلحہ صاحب کی خدمت میں عریضہ ارسال کرتے رہیں وہاں سے جو ہدایات حاصل ہوں ان پر عمل کریں انشاء اللہ نفع ہوگا ۔ ادھر ادھر جانے کی ضرورت نہیں ۔ صدیق احمدان ہی سے بیعت ہوجایئے ایک صاحب نے بیعت کی درخواست کی اور لکھا کہ مولانا شوکت صاحب نے بھی مجھے تلقین کی کہ حضرت سے بیعت ہوجاؤ فائدہ ہوگا اس لئے حضرت سے گذارش ہے کہ میری درخواست منظور فرمالیں جب آپ فرمائیں حاضر ہوجاؤں گا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ مولانا شوکت تو خود بھی صاحب اجازت ہیں آپ کے قریب ہیں ان سے بیعت ہوجائیں انشاء اللہ اس میں آپ کا فائدہ ہوگا۔ صدیق احمدمیں کیوں درخواست کروں کہ فلاں صاحب بیعت کرلیں ایک صاحب نے تحریرفرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فلاں صاحب حضرت مولانا عبدالغنی صاحب کے خلفاء میں سے ہیں حضرت نے اپنی حیات ہی میں مرید وں کی نگرانی کاکام ان کے سپرد فرمایا تھا اس نالائق نے ان سے بیعت کی خواہش ظاہر کی انہوں نے فرمایا کہ اگر قاری صاحب یعنی آپ اجازت دے دیں تو ہم بیعت کرسکتے ہیں اس لئے میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ آپ میری مدد فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: