تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
…کاتیب ۔ |
|
معمولات کی قضاء نہیں ایک اصلاحی تعلق قائم رکھنے والے صاحب نے تحریرفرمایا کہ معمولات میں کبھی ناغہ بھی ہوجاتاہے کیا ان کی بھی قضاء کرلیا کروں ؟ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ تعالیٰ مقاصد حسنہ میں کامیاب فرمائے، کوشش کیجئے کہ ناغہ نہ ہو۔ معمولات کے ناغہ کی قضاء نہیں وقت میں تبدیلی ہوجائے تو کوئی حرج نہیں صدیق احمد مکرمی السلام علیکم معمولات میں وقت کی تبدیلی مضر نہیں کوشش کیجئے کہ پابندی سے سارے معمولات پورے ہوں میری صحت کے لئے دعاء کیجئے ۔ صدیق احمدمعمولات کے لئے وقت مقرر ہو تو بہتر ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ بندہ اپنے معمولات پہلے فجر کی نماز کے بعد پورے کرلیتا تھا لیکن ایک پرچونی کی دکان کھول لی ہے فجر بعد فوراً دکان میں بیٹھنا ہوتا ہے اس لئے مختلف اوقات میں معمولات پورے کرتاہوں اور کبھی ناغہ بھی ہوجاتا ہے ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم معمولات کے لئے اگر وقت مقرر کرلیں تو بہتر ہے اس وقت نہ ہوسکے تو دوسرے وقت اس کی تلافی کرلیجئے ۔ صدیق احمد