تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل وساوس وخطرات نیک کام میں وساوس وخطرات ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ کوئی بھی نیک کام کرتاہوں نماز ذکرتلاوت وغیرہ اس وقت وساوس بہت آتے ہیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ نیک کام کرتے رہیں ان شیطانی وساوس کی طرف بالکل التفات نہ کریں ۔ صدیق احمدوساوس کا علاج ایک صاحب کو گندے خیالات اور وساوس کے لئے تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم وساوس کی طرف توجہ نہ کریں اس سے کوئی نقصان نہیں اگر ان کی طرف التفات(توجہ) کریں گے تو اورپریشانی ہوگی جب اس قسم کا وسوسہ آئے تو درود شریف پڑھا کیجئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب کو تحریر فرمایا۔ برادرم السلام علیکم وس کی طرف التفات نہ کریں یہی اپنے اختیار میں ہے بالکل وساوس نہ آئیں یہ کسی کے بس کی بات نہیں دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد