تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بہت ہے اور اکثر بیشتر بدنگاہی کا شکار ہوجاتا ہوں بسااوقات جی چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا سے اٹھا لے احقر کی اصلاح فرمائیں ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم غصہ کے وقت درود شریف پڑھا کریں ، دورکعت نفل پڑھ کر دعاء کرلیا کریں جس پر غصہ آرہاہو اس کو سامنے سے ہٹا دیں یا خود وہاں سے علحدہ ہوجائیں ۔ صدیق احمدتیزی اور غصہ کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایامزاج میں بہت حدت اور تیزی ہوگئی ہے بہت ہی غصہ آتا ہے جس سے بہت پریشان ہوں کچھ پڑھنے کو بتلادیجئے انشاء اللہ آپ کی بات پر عمل کروں گا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ پاک فصل فرمائے ۔غصہ آنے لگے تو درود شریف پڑھا کیجئے اور اس جگہ سے علحدہ ہوجایا کیجئے ۔ صدیق احمددل میں کسی کی حقارت آئے اس کا علاج ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے کہ اگرکوئی شخص قرآن شریف غلط پڑھتا ہے یا غلط بیان کرتا ہے یا تقریر اور نمازوغیرہ اچھی طرح نہیں اداکرتا ایسے لوگوں کی دل میں حقارت ہوتی ہے اور دوسرے علماو حفاظ کی کمی نکالتا ہے ۔ ان کا احترام بھی کرتا ہوں لیکن نفس اندر سے حقیر سمجھتا ہے ان کی حقارت دل میں بیٹھ جاتی ہے طبیعت پریشان ہوتی ہے اس کا علاج تحریر فرمائیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: