تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم اس قسم کی کیفیات کبھی کبھی حاصل ہوجاتی ہیں نہ ہوں تب بھی کوئی نقصان نہیں آپ کی نعت دیکھی ہے ۔ میں شعر کہہ لیتاہوں لیکن شاعر نہیں اصلاح تو شاعرہی کرسکتا ہے۔ صدیق احمدکیفیات مقصود نہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا میں نے کئی خط تحریر کئے کسی خط کا جواب نہیں ملا، ادھر معمولات کا ناغہ کچھ روز سے ہوجاتا ہے ۔ شاید ناغہ ہی کی وجہ سے وہ کیفیات جاتی رہیں جو پہلے اذکار واشغال سے حاصل تھیں ۔ عبادات میں بھی وہ مزہ نہیں رہا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ میں ہر خط کا جواب تحریر کرتاہوں ۔ کیفیات مقصود نہیں ، اجر مقصود ہے ، معمولات کی پابندی کرتے رہئے اللہ پاک کی طرف سے اس کاثواب ملے گا ، عبادا ت کا مقصد یہی ہے ۔ کیفیات کی طرف توجہ نہ کریں ۔ صدیق احمدترقی برابر ہوتی ہے گوکسی کیفیت کا احساس نہ ہو ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ: ’’ میری قلبی حالت بدستور ہے کوئی ترقی کے آثار نہیں معلوم ہوتے دعاء اور