تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل نیک کام میں کا ہلی و سستی کا علاج ایک طالب علم نے لکھا کہ میں جب جنت ،دوزخ ، آخرت کا تصور کرتا ہوں تو عبادت میں اور پڑھنے میں خوب جی لگتا ہے اور جب اس کا استحضار نہیں کرتاہوں تو پڑھنے میں بالکل جی نہیں لگتا عبادت میں بھی سستی ہونے لگتی ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے جب آپ اس خیال کا فائدہ محسوس کررہے ہیں تو پھر اس سے کیوں غفلت ہوجاتی ہے ۔آخرت کا استحضار کامیابی کا باعث ہے۔ صدیق احمدنماز باجماعت میں سستی کا علاج ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ دینی کاموں میں سستی ہوتی ہے ، نماز باجماعت نہیں ہوپاتی،نیز حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اضافہ کا نسخہ دریافت کیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم نماز باجماعت کا اہتمام کیجئے ہمت اور عزم سے کام لیجئے یہ تو آپ کے اختیار میں ہے ، سستی آنے آلگے تو قیامت کا منظر سامنے رکھئے کہ اللہ پاک ہر چیز کا