تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
عمل کریں ان سے تعلق آخرت کے لے مفید ہے اللہ پاک ہم سب کو اپنی مرضیات پر چلائے ۔ صدیق احمداصل محبت تو اللہ ورسول ہی کی ہونا چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ اب تودل میں صرف اللہ اور اس کے رسول کی اور آپ ہی کی محبت ہے ۔ اب دل میں کسی اور کی محبت کی گنجائش نہیں یہ بھی لکھا کہ میرے گھر میں سب افراد بیمار ہیں صحت کی دعاء فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خط ملا سب سے زیادہ محبت تو اللہ اور اس کے رسول ہی سے ہونی چاہئے ۔ کسی انسان کی عظمت اس کے حد کے اندر ہی کرنا چاہئے ۔ دعاء کررہاہوں اللہ پاک فلاح دارین نصیب فرمائے ۔ سورہ فاتحہ سات بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے سب کو پلادیا کیجئے ۔ صدیق احمداصل تصور واستحصار صرف اللہ ہی کا ہونا چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ حضرت ایسا کوئی وظیفہ تحریر فرمائیں جس کے پڑھنے سے ہم آپ کو ہر وقت تصور میں لاسکیں مجھے امید ہے کہ آپ مجھے اس نعمت سے مالامال فرمائیں گے۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم ایسا وظیفہ نہ کرنا چاہئے خدا کی طرف دھیان رکھئے۔ صدیق احمد