تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
…کاتیب ۔ |
|
مکرمی السلام علیکم لفافہ ملا اس میں ایمان کی کمزوری کی کیابات ہے ایمان کمزور ہوتا ہے جب آدمی اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے تعزیت کے لئے نہ آنے سے ایمان کیسے کمزور ہوجائے گا وہیں سے دعاء مغفرت کیجئے آپ کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمدبڑوں کی بے جانا راضگی سے کچھ نقصان نہیں ہوگا ایک مشورہ ایک صاحب نے لکھا کہ میرے یہاں ایک بزرگ ہیں ان کے بہت سے مریدین ہیں حلقہ ہے۔ اب وہ کافی معذور ہوچکے ہیں امامت کے قابل نہیں جامع مسجد میں وہی امام تھے ایک مرتبہ مجھے بلا یا اور کہا کہ اپنی جانشینی اور امامت تم کو سپرد کرتاہوں میں نے انکار کردیا اور کہا کہ آپ کے خاندان میں جو لوگ ہیں ان کے حوالہ کردیجئے، اس پروہ مجھ سے ناراض ہوگئے اور میں اپنے اندر اس کی اہلیت نہیں پاتا ۔ حضرت والا سے درخواست ہے کہ مجھے مشورہ عنایت فرمائیں میں کیا کروں ۔جناب والا کے بتلائے ہوئے معمولات پانبدی سے پورے کررہاہوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اس ناراضگی کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ آپ ان سے یہ عرض کریں کہ مجھ پر اس کی ذمہ داری نہ ڈالیئے امام صاحب حاضر نہ ہوں گے تو اس وقت نماز پڑھادیا کروں گا آپ کے لئے دعاء رکررہاہوں ۔ صدیق احمد