تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
بیعت ہونے سے پہلے ضروری کام ایک صاحب نے حضرت دامت برکاتہم سے بیعت کی درخواست کی اور اس سلسلہ میں ہتھورا حاضر ی کا پروگرام بھی بنا لیا حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم پہلے استخارہ کرلیجئے آپ کی نگاہ میں جو اکابر ہیں ان سے بھی خط وکتابت کیجئے جن کی طر ف میلان اور رجحان ہو ان سے بیعت ہوجایئے ابھی جلدی نہ کیجئے۔ صدیق احمد ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ عرصہ سے خیال ہے کہ کسی مصلح وشیخ سے اصلاحی تعلق قائم کروں اس کے لئے حضرت سے درخواست ہے ۔ جواب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم استخارہ کرلیجئے اگر ادھر رجحان ہو تو حالات لکھ دیا کریں دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرماویں ۔ پہلاکلمہ تیسرا کلمہ درود شریف استغفار نماز باجماعت اور تلاوت کا اہتمام کیجئے۔ صدیق احمدجن سے بیعت کا ارادہ ہے ان کے پاس کچھ دن قیام کیجئے پھر بیعت کا فیصلہ کیجئے ایک صاحب نے لکھا کہ آپ سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں اور آپ ہی سے بیعت ہونے کو جی چاہتا ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: