تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
قضا،نماز بھی پڑھ رہاہوں تلاوت قرآن پاک اورمناجات مقبول پڑھتا ہو ں البتہ نالائق کو ابھی تہجد پڑھنا نصیب نہیں ہوا۔اس کے علاوہ مغرب بعد ۱۲تسبیحات پڑھنا مشکل ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ میں بہت گناہوں میں مبتلا ہوں مثلاً بے نمازی ہوں اور ڈاڑھی کٹانے اور بدعت میں ملوث ہوں ۔تکبر میں بھی مبتلا ہوں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم خلاف سنت زندگی گذارنے میں اللہ پاک کی خوشی کبھی نہیں ہوتی، تہجد اگر نہیں پڑھ سکتے تو بعد عشاء کچھ نوافل پڑھ لیا کیجئے ۔سنت کے مطابق ہر کام کیجئے ، فرائض کی پابندی کیجئے کوشش کیجئے کہ اپنے سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔ صدیق احمدحالات یکساں نہیں رہتے مایوسی کی کوئی بات نہیں ایک صاحب نے لکھا کہ دینی کام کرنے کا جوجذبہ پہلے ہمارے اندر تھا وہ اب نہیں رہا ، زیادہ محنت کرنے کو جی ہی نہیں چاہتا ،حضرت نے جواب تحریرفرمایا: عزیزم السلام علیکم انسان پر حالات پیش آتے رہتے ہیں اسی اعتبار سے وہ مکلف ہے۔ فکر کی کیا بات ہے ۔ صدیق احمدعادت کے خلاف کوئی آواز آنا کوئی تعجب اور پریشان کن با ت نہیں ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ پنڈلی سے جو آواز پہلے آیا کرتی تھی اب بھی