تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
وساوس وخطرات کی وجہ سے موت کی تمنا ایک عورت نے تحریر کیا کہ مجھے شرم آتی ہے مجھے چھ سال سے شیطانی وسوسے بہت آتے ہیں جتنا ان خیالات سے بچنا چاہتی ہوں اتنی تیزی سے آتے ہیں ان کے آنے سے پہلے میں مرجانا پسند کرتی ہوں مجھے خدا سے ڈرلگتا ہے ، ایسا لگتا ہے کہ پوری دنیا میں مجھ سے زیادہ کوئی گناہ گار نہیں ، رورو کر دعائیں کرتی ہوں ، اللہ مجھے شیطان مردود سے پناہ دے، مجھے مشورہ دیجئے کیاکروں میں بہت ٹوٹ چکی ہوں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ زید مجدہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اس قسم کے وساوس کی طرف توجہ نہ کیجئے آپ پریشان نہ ہوں حدیث پاک میں آیا ہے کہ یہ صریح ایمان کی علامت ہے صحابہ کو بھی ایسے احوال پیش آتے رہے ہیں ۔ صدیق احمد ایک صاحب کو وساوس کا علاج تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ان وساوس کی طرف توجہ نہ کریں ۔ ایسی حالت میں قرآن شریف یادرود شریف پڑھنا شروع کردیں ۔ صدیق احمدکفرکا وسوسہ ایک عورت نے لکھا کہ میں ایک مزار پر گئی تھی وہاں ایک لڑکے کو دیکھا مزار پر چراغ جلارہا ہے میری زبان سے نکلا کہ یہ لڑکا کافر ہوگیا اور بزرگ صاحب کچھ