تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
درخواست دعا ایک صاحب نے بڑی عقیدت سے تحریر فرمایا: عمر پچاس سال ہوئی نہ خدا ملا نہ وصال صنم ہوا ، چاہتاہوں کہ میری یہ دعا قبول ہوجائے ۔ ربنا آتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الآ خرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار ،آمین حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعا کررہاہوں اللہ پاک ہر طرح عافیت نصیب فرمائے۔ صدیق احمدمبارک حالت ایک مرید نے اپنا حال لکھا کچھ عرصہ سے اخیررات میں کوئی ایک مرتبہ میرانام پکارتا ہے اور اک دم سے آنکھ کھل جاتی ہے اور خوف بھی نہیں محسوس ہوتا۔ اطلا عاً عرض ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا اللہ پاک کی طرف سے نصرت ہے۔مبارک اٹھ کر کچھ نوافل پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمد ایک صاحب نے لکھا کہ میری صلاح وفلاح کے لئے دعاء فرمائیں اور یہ کہ محبت شیخ میں اضافہ ہوا اور حضرت کے برکات سے بہرہ یاب ہوسکوں ، حضرت