تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایسے الفاظ والقاب سے احتراز کیجئے ایک صاحب نے اپنے حالات تحریر فرمائے لکھا کہ آپ مشفق ہیں سلوک راہ طریقت میں میری مدد کریں آفت سے خبر دیتے رہیں ۔ آپ لائق طبیب ہیں دوادے کرعلاج کریں ۔ میں اگر پھولوں کا گلدستہ بننے کے لائق نہیں تو آگ کے چولہے کا ایندھن تو بن سکتا ہوں ، غلطی معاف فرمائیں آپ کی توجہ کی شدید ضرورت ہے دعاء کی درخواست ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ دعاء کررہاہوں اللہ پاک صلاح وفلاح نصیب فرمائے، حالات لکھتے رہئے انشاء اللہ حالات بہتر ہوجائیں گے۔ یہ الفاظ مناسب نہیں آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کریں ، نشاء اللہ مقصد میں کامیابی ہوگی۔ صدیق احمداصل تعلق اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے ہونا چاہئے ایک صاحب نے انتہائی عقیدت و محبت کا خط لکھا، تحریر فرماتے ہیں کہ آپ ایسی دعاء فرما دیجئے کہ میں آپ کی محبت میں دیوانہ ہوجاؤں ، ہر وقت آپ کی محبت میں بے قرار رہوں آپ کا نقشہ ہر وقت میرے سامنے رہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم آپ کا محبت نامہ موصول ہوا اللہ پاک اس کا بہتر صلہ عطا فرمائے ۔ اصلاً تعلق تو اللہ پاک اور اس کے رسول سے ہونا چاہئے ۔ اس کے بعدجو لوگ سنت پر