تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ خط لکھتے رہئے انشاء اللہ جواب تحریر کروں گا دعا کررہاہوں اللہ پاک فضل کا معاملہ فرمائے ۔ صدیق احمدپہلے مرض لکھئے پھراس کی اصلاح کی جائے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت والا کی اہلیہ مرحومہ کے لئے یہاں ایصال ثواب کیا گیا اور حضرت والا سے درخواست ہے کہ میری اصلاح کے لئے کچھ نسخہ تحریر فرمادیں تاکہ میری اصلاح ہوجائے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: برادرم السلاعلیکم آپ نے اہلیہ کے لئے ایصال ثواب کیا اللہ پاک اس کا بہتر اجرعطا فرمائے اصلاحی نسخہ کیا تجویز کروں ، آپ کس چیز کی اصلاح چاہتے ہیں مرض معلوم ہوتب ہی نسخہ تجویز کیا جاسکتا ہے حالات تحریر کریں تاکہ اس کے مطابق کوئی مشورہ دیا جائے ۔ صدیق احمدحالات مختصر لکھنا چاہئے مکرمی السلام علیکم آپ کے حالات کا علم ہوا خط مختصر لکھا کیجئے حالات تو چند سطر میں بھی پورے ہوجاتے ہیں میرے پاس بہت ڈاک آتی ہے بڑی مشکل سے ڈاک پوری کرپاتاہوں ۔ صدیق احمد