تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تدبیر کی درخواست ہے ۔حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ مؤمن کا توہردن ترقی کا ہے کیفیات کا احساس نہ ہوتو اس سے یہ کہاں لازم آیا کہ ترقی نہیں ہورہی ہے۔ صدیق احمداثرات کامحسوس ہونا ضروری نہیں ایک مرید نے خط لکھا کہ حضرت میں بارہ تسبیحات، مناجات مقبول، نماز باجماعت، تلاوت تمام چیزوں کا اہتمام کرتاہوں لیکن اس کے کچھ اثرات محسوس نہیں ہوتے ۔ شروع میں کچھ محسوس ہوئے تھے پھر نہیں ہوئے۔ میں غریب آدمی ہوں میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ حضرت کی خدمت میں کرایہ خرچ کرکے آسکوں حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ‘ اثرات کیا محسوس کرنا چاہتے ہیں اللہ کی رضا حاصل ہو، آخرت میں معاملہ آسان ہو ں ۔ ان معمولات کا یہ اثر ہے ۔ معلوم نہیں آپ کیسا اثر چاہتے ہیں ۔ آنے کا موقع نہیں تو خط لکھ دیا کیجئے اس میں کتنا خرچ ہوتا ہے۔ حالات لکھ کر بھیج دیا کریں ،انشاء اللہ جواب تحریر کروں گا۔ صدیق احمدپابندی کیجئے قلب جاری ہونے کے پیچھے نہ پڑیئے ایک صاحب نے تحریر فرمایا تسبیحات کی ادائیگی تو کرتاہوں لتکن پابندی نہیں ہوتی نیز قلب بھی جاری نہیں ہوتا ، کچھ مہینہ قبل پابندی ہوئی تھی نیز قلب پر بھی