تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
سے مل سکتی ہیں ، ایک دوٹوپی میں بھی دے سکتاہوں ۔ آپ کے پاس کس طرح بھیجوں ، آپ کی رقم مبلغ ایک سوروپیہ میرے پاس امانت ہیں آپ کسی طرح اس کو منگوالیجئے۔ صدیق احمدخلافت اور شجرہ کی تحقیق ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں ایک ایسے علاقہ میں رہتا ہوں جہاں لوگ پیری مریدی کے بہت خلاف رہتے ہیں اور مجھ سے آپ کے شجرہ خلافت کے بارے میں دریافت کرتے ہیں لہٰذا مؤ دبانہ درخواست ہے کہ شجرہ خلافت بزرگی کا سلسلہ جو ہے اسے تحریر فرمائیں ۔ نوازش ہوگی۔ حضرت نے ارشاد فرمایا کہ ان صاحب کو ان کے پیچھے پڑنا ہی نہیں چاہئے ، کون ان سے منوارہا ہے ۔ کسی کی غیرت گوارہ کرے گی کہ اس کو دکھلاتا پھرے۔ اور مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا: برادرم السلام علیکم دعا کررہاہوں ، ہر ایک کی فرمائش نہیں پوری کی جاتی جس کو شجرہ اور خلافت کی تصدیق کرنا ہویہاں آئے ۔ صدیق احمد حضرت نے اپنے ایک مجاز (خلیفہ) کو خلافت واجازت کا بار بار تذکرہ کرنے سے منع فرمایا۔شجرہ کی درخواست پر ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ احقر فلاں موقع پر حضرت والا سے بیعت ہوا