تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
نفس اور وصول الی اللہ کے لئے خدمت میں حاضر ہونا چاہتا ہے مہربانی ہوگی تو تین ماہ تک خدمت میں حاضر ہوگا ۔ حضرت کے پاس آنے کاراستہ کس طرح ہے ۔ کس گاڑی سے سوارہوں کیسے پہنچوں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے ۔آپ حالات تحریر فرمائیں انشاء اللہ جواب یہاں سے جائے گا اس کے بعد قلب کا رجحان دیکھئے آنے میں جلدی نہ کیجئے ۔ صدیق احمد مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم آپ استخارہ کرلیں خط وکتابت کرتے رہیں اس کے بعد یکھیں فائدہ ہورہا ہے یا نہیں اس کے بعد فیصلہ کریں ۔ صدیق احمدبیعت سے فائدہ ہونے کی شرط ایک صاحب نے لکھا کہ دوسال قبل آپ سے بیعت ہوا تھا آپ نے کوئی سبق نہیں بتلا یا تھا دوسروں کے پاس کتاب دیکھ کر تین تسبیحات شروع کردیں مزید سبق بڑھا نا چاہیں تو ارشاد دفرمائیں عبادت میں یکسوئی نہیں ۔حضرت نے جواب لکھتے وقت زبانی ارشاد فرمایا کہ دوسال تک خط نہیں لکھا حالات سے مطلع نہیں کیااور اپنی اصلاح چاہتے ہیں ، اصلاح اس طرح تھوڑی ہوتی ہے اور فرمایا کہ یہ پڑھے لکھے عالم ہیں ان کو سلیقہ نہیں خط بھی لکھا تو دوسرے کے لفافہ میں ، حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ بیعت سے فائدہ جب ہی ہوتاہے جب اپنے حالات لکھیں ۔ ابھی تک