تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
شیخ کی ناراضگی کے وقت کیا کرنا چاہئے ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے کہ میں فلاں حضرت سے بیعت ہوں وہ مجھ سے خفا اور ناراض ہیں ، میں آپ سے بیعت ہوکر اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں میرے لئے دعاء خیر فرمائیے اور میری دستگیری فرمائیے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کا علم ہوا زندگی میں اس قسم کے حالات پیش آتے رہتے ہیں شیخ کی ناراضگی بھی آپ کی اصلاح کے لئے ہے آپ جا کر قدمو ں پر گرجائیں اور صدق دل سے معافی مانگیں انشاء اللہ شیخ معاف فرمادیں گے اور پہلے سے زیادہ توجہ کریں گے اس میں تاخیر نہ کریں میں بھی دعاء کررہاہوں اللہ پاک آپ کی پریشانی دور فرمائے صدیق احمدشیخ کی سختی سے تکدر ، اور دوسرے شیخ کی طرف قلبی رجحان ایک صاحب نے تحریر فرمایا: مندرجہ ذیل اسباب سے بیعت فاسد تو نہیں ہوئی ؟ (۱) کسی شیخ نے مرید کو ڈانٹ ڈپٹ کیا تو مرید نے سوچا کہ ہمارے بیمار ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ نرمی کا برتاؤ نہ رہے گا تو بیعت توڑ لیں گے۔ (۲) کسی مرید نے اپنے شیخ کے علاوہ دوسرے شیخ کی کتاب معارف مثنوی کا مطالعہ کیا تو مضامین بہت پسند آئے کتاب کے مصنف کو دل میں بہت سراہا کہ تنی اچھی تشریح کی ہے کہ عشق خداوندی کی آگ دل میں لگ گئی یہ بھی خیال میں آیا کہ ہم ان کے سلسلہ میں ہوتے تو ہم بھی معارف مثنوی جیسی کتاب لکھ