تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ہرشخص کی رائے پر عمل کرنے میں نقصان ہے ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ پہلے میں حضرت شیخ ؒسے بیعت تھا پھر حضرت مفتی محمودصاحب سے اصلاحی تعلق قائم کیا۔مفتی صاحب افریقہ تشریف لے گئے ہیں اب فلاں بزرگ کی طرف مراجعت کی ہے ۔ انہوں نے ذکر جہری بتلادیا۔ ذکر جہری کی وجہ سے دماغ میں خشکی پیدا ہوگئی ، ماؤف ساہوگیا ہے ۔ ان کی ہدایت پر عمل کرنے سے کچھ سکون ہوا لیکن قبض کی سی کیفیت ہوگئی ، کسی کام میں جی نہیں لگتا۔ اب حضرت کی طرف مراجعت کرنا چاہتاہوں ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا۔ مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ہر بات ہرایک سے دریافت نہ کیا کیجئے ۔ پورا حال حضرت مفتی صاحب کی خدمت میں لکھ کر بھیج دیجئے ۔ ان کے مشورہ کے بغیر کوئی عمل نہ کیجئے ۔اس سے نقصان ہوتا ہے ۔ صدیق احمدبغیر شیخ کی اجازت کے ذکر نہ کرنا چاہئے مکرمی زید کرمکم السلام علیکم آپ جو ذکرکر رہے ہیں کن سے اجازت لی تھی ۔ اگر صاحب نسبت بزرگ سے اجازت لے کر پڑھ رہے ہیں تو پڑھتے رہے ،ورنہ کسی سے اجازت لیجئے ۔جو وہ تجویز کرے اس پرعمل کیجئے ۔ صدیق احمد