تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ہوں ، اور یہ بھی تحریر کیا کہ آپ نے جو تسبیحات بتلائی تھیں مشغولی کی وجہ سے دونوں وقت اس کی پابندی نہیں ہوپاتی ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم قرآن شریف پڑھتے رہئے بھول جائے تو اس میں کیا نقصان ہے ۔ پڑھنے میں پابندی کیجئے ، دعاء کررہاہوں ۔تسبیحات کے لئے اگر وقت نہیں ملتا تو ایک ہی وقت پڑھ لیا کیجئے ۔ صدیق احمدچار تسبیحات میں ترتیب نہیں ایک صاحب نے لکھا کہ حضرت والا نے چار تسبیحات کلمہ طیبہ ، استغفار، درود شریف ، تیسرا کلمہ بتلائیں تھیں ان کو فجر بعد اور عشاء بعد پورا کرتاہوں ، مجھے اسکی ترتیب بتلادیں کہ پہلے کون سی تسبیح پڑھا کروں ،حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم تسبیحات میں ترتیب نہیں ہے ،آپ کے پاس مزید کتنا وقت ہے تاکہ کچھ اور اضافہ کیا جائے ۔ صدیق احمدمبتدی وسالک کے لئے ضروری نصائح اور دوازدہ تسبیحات ایک صاحب حضرت اقدس دامت برکاتہم سے بیعت ہوئے حضرت نے ان کو مندرجہ ذیل معمولات وہدایات تحریر فرمائیں ۔