تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ جو مقولہ آپ نے نقل کیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بغیر مشورہ کے کوئی عمل کرتا ہے یاکوئی ذکر وغیرہ تجویز کرتا ہے اس کے لئے خطرہ ہے ۔ کیونکہ ہر ایک کا حال دوسرے کے حال سے جداگانہ ہوتا ہے۔ جو شخص اس راہ سے واقف ہے وہ جانتا ہے کہ اس کے لئے کیا مناسب ہے۔ ذکر کے بارے میں آپ نے لکھا ہے کہ پابندی نہیں ہوتی ۔ کیوں پابندی نہیں ہوتی اگر دینی کام میں انہماک کی وجہ سے وقت نہیں ملتا ، اس وجہ سے ناغہ ہو تا ہے تو اس میں انشاء اللہ نقصان نہ ہوگا ۔ لیکن ہمیشہ تو ایسا نہیں ہوتا ۔ اس لئے اگر جس وقت معمول ادا کرنے کا ہے اس میں فرصت نہ ہوتو جب وقت ملے اس وقت ادا کرلیا کریں ۔ صدیق احمدبیعت ضروری نہیں اصلاح ضروری ہے ایک صاحب نے بیعت کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ بیعت ہونا ضروری نہیں اصلاح ضروری ہے ۔ آپ خط لکھتے رہیں انشاء اللہ جواب آپ کے پا س پہنچتارہے گا۔ صدیق احمداصلاحی تعلق قائم کرنے میں جلدبازی نہ کیجئے ایک صاحب نے تحریرفرمایاکہ بندہ بنگلہ دیش کا رہنے والا ہے ۔ اصلاح