تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
پریشان کن خوابات اور حضرت والا کی ہدایت ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے عجیب خواب دیکھا کہ میں مسجد نماز پڑھنے گیا، امام صاحب کی مقتدیوں سے لڑائی ہوگئی ، میں نے اپنے کو بالکل برہنہ دیکھا پھر اپنے کو لڑکی کی شکل میں دیکھا، اسی طرح کا لمبا چوڑا خواب نقل کرکے لکھا کہ مجھے بڑی تشویش ہے خواب کی تعبیر ارشاد فرمائیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرم بندہ زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خواب کی تعبیر مجھے نہیں آتی، آپ سوبارہ درود شریف اور سوبار استغفار کرکے دعاء کریں ۔ صدیق احمدخواب میں کسی بزرگ کی لڑکی سے نکاح ہونا ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ ایک بڑے بزرگ عارف باللہ کی لڑکی سے میرا نکاح ہوا ، اس کی تعبیر کیا ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم کسی اچھے شخص سے آپ کاتعلق ہوگا جس سے فلاح دارین حاصل ہوگی۔ صدیق احمدخواب میں اپنے بیٹے کو ذبح کرنا ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے لڑکے کو ذبح