تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تسبیحات ، قرآن پاک کی تلاو ت، مناجات مقبول ، کلمہ طیبہ، استغفار ، اوردورد شریف کی ایک ایک تسبیح پڑھ لیتا ہوں ، الحمدللہ اور وقت بچ جاتا ہے ۔ اس کے متعلق جو کچھ حضرت ارشاد فرمائیں اس کے مطابق عمل کروں ،حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم جو وقت بچ جائے اس میں قرآن پاک کی تلاوت ، دینی کتب کا مطالعہ کریں ۔ صدیق احمدقلب جاری نہیں ہوتا ایک صاحب نے لکھا کہ احقر کا قلب جاری نہیں رہتا کبھی جاری ہوجاتاہے اور کبھی نہیں ہوتا۔ اور آپ نے مطالعہ کے لئے فرمایا تھا تو کون سی کتاب کا مطالعہ کروں اس کا نام تحریر فرمادیں ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ جو چیز اپنے اختیار میں نہ ہو اس کی فکر کیوں کررہے ہیں مقصود عبادت اور اطاعت ہے اس میں کوتا ہی نہ ہو قلب جاری نہیں اس میں آپ کا کیا نقصان ہے ۔ تعلیم الدین اور تبلیغ دین کا مطالعہ کیجئے ۔ ایک صاحب کو تحریر فرمایا: حکایات صحابہ، تبلیغ دین ، فضائل صدقات پڑھا کیجئے ۔ صدیق احمدقلب کی حالت اچھی نہیں ایک صاحب نے اپنے حالات لکھے کہ قلب کی حالت اچھی نہیں ذکر میں