تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
خواب میں اکابر کی زیارت ایک صاحب نے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا کہ ایک مجلس میں تمام اکابر موجود ہیں حضرت شیخ الحدیث بھی موجود ہیں انہوں نے آپ کو بلایا اور سبزرنگ کی گولی دی آپ نے اس کو نوش فرمایا اور اپنی نوش فرمائی ہوئی گولی مجھے دے دی آپ نے حکماً فرمایا کہ اس کو چباؤ مجھے بہت خوش ذائقہ محسوس ہوئی صبح تک اس کی لذت وکیفیت طاری رہی ۔ حضرت والا اس کی تعبیر ارشاد فرمائیں ، حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم حالات کا علم ہوا للہ پاک ہر طرح عافیت نصیب فرمائے ، اور کامیاب فرمائے گولی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اکابر کی طرف سے برابر فیض پہونچ رہا ہے۔ اللہم زدفزد۔ صدیق احمدخواب میں بیت اللہ شریف کا طواف کرنا ایک صاحب نے لکھا کہ میرے والدصاحب کا انتقال ہوئے تین برس ہوچکے ہیں اکثر خواب دیکھتاہوں کہ والد صاحب بیت اللہ شریف کا طواف کررہے ہیں مجھ کو بھی ساتھ لئے ہیں ، اور ہر مقام پر مجھے دو رکعت نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں ، اس خواب کی تعبیر ارشاد فرمائیں ۔ جواب تحریر فرمایا: مکرم بندہ زیدکرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ اللہ پاک کی رضا حاصل ہے ۔ عبادت میں کچھ اور اـضافہ کیجئے ۔ صدیق احمد