تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ حالات کے سلسلہ میں یہ عرض ہے کہ انسان کے بس میں جو ہے کوشش کرتاہے، رذائل کا ازالہ آہستہ آہستہ ہوتا ہے اک دم سے ازالہ کی کوشش نہ کیجئے ۔ صدیق احمدطالب علم کونصیحت حضرت کے ایک شاگرد ہتورا سے پڑھ کر بڑے ادارہ میں بغرض تعلیم تشریف لے گئے تھے ، حضرت سے خط وکتابت بھی جاری تھی ایک خط میں انہوں نے دعاء کی درخواست کے ساتھ نصیحتوں کی بھی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک مقصد میں کامیاب فرمائے محنت سے پڑھئے اساتذہ کااحترام ضروری ہے ،نماز باجماعت ادا کیجئے ، غیبت ، افترا فضول گوئی سے اجتناب کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔سلمہ سے بھی یہ باتیں کہہ دیجئے، یہاں الحمد اللہ خیریت ہے ، بارش بہت ہے غلہ نہیں مل پارہا ہے۔ احقر صدیق احمدمرید کے لئے ضروری ہدایات وآداب ایک صاحب جو حضرت دامت برکاتہم سے بیعت بھی تھے انہوں نے کچھ اپنے حالات لکھے، وساوس کی شکایت کی اور دوبارہ بیعت ہونے کی درخواست کی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: