تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
خاص حالت میں حضور ﷺ کی زیارت اور اس کی تعبیر ایک شخص نے لکھاکہ حضرت میں نے خواب دیکھا کہ ایک بڑاحال ہے ایک بڑی ہستی کے دیدار کے لئے لوگ جمع ہیں ناچیز بھی شوق میں حاضر ہوا قریب پہنچا تو دیکھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر کیفیت یہ ہے کہ آپ بستر پر پیٹ کے بل لیٹے ہیں جسم میں ہلکی سی حرکت ہے اور دونوں پیردونوں رانوں تک برہنہ ہیں ۔ زندگی میں پہلی بار خواب اور وہ بھی اس طرح کہ میری آنکھیں اوندھے منھ دیکھ رہی ہیں اور رانوں تک ستر کھلا دکھائی دے رہا ہے ۔خدا را میری دستگیری فرمائیں نہ جانے ذہن میں کیا کیا خیالات آتے ہیں ، حضرت والا سے بیعت بھی ہونا چاہتا ہوں حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم خواب مبارک ہو، پوری تفصیل تو میں نہ بتاسکوں گا آپ درود شریف کی کثرت رکھیں اللہ پاک فضل فرمائے۔ صدیق احمدکسی امتی کی شکل میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنا ایک صاحب نے لکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوئی اور آپ کی شکل میں حضور کو دیکھا اور خواب میں دودھ پینے کا بھی ذکر کیا، بڑا تفصیلی لمبا خط لکھا کہ حاشیہ پر جواب کی جگہ بھی نہ تھی حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم جواب کے لئے جگہ چھوڑا کیجئے ،خواب مبارک ہو، کسی کی شکل میں حضور کو