تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ہونے کے بعدبہار کے علاقہ میں کام کرتے تھے ان صاحب نے تحریر فرمایا کہ حضرت میں غریب آدمی ہوں میرے پاس بار بار خدمت میں حاضری کا کرایہ نہیں ہے جی چاہتا ہے کہ کم از کم ایک ہی مرتبہ چہرہ انور کو دیکھ لوں تو سکون ہوجائے، جی چاہتا ہے کہ مدرسہ سے بھاگ کر ہتھورا پہنچ جاؤں نیز لکھا تھا کہ حضرت تھانویؒ کی کتابیں دیکھتا ہوں خوب نفع ہوتا ہے ۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: باسمہٖ سبحانہ وتعالیٰ عزیز م السلام علیکم دعاء کررہاہوں خط لکھتے رہئے الخط نصف الملاقات(خط آدھی ملاقات ہے)وہیں رہ کر دلجمعی سے کام کیجئے حالات لکھتے رہئے (حضرت تھانویؒ کی کتابیں ) دیکھتے رہیئے انشاء اللہ نفع ہوگا ۔ صدیق احمدبزرگوں کی صحبت میسر نہ ہو تو کیاکریں ایک صاحب نے لکھا کہ میں جہاں پر ہوں پورے علاقہ میں کوئی اللہ والا ایسا بزرگ نہیں جس کی صحبت سے مستفید ہوسکوں ۔ اور آپ بہت دور ہیں میں کیا کروں بڑی بے چینی رہتی ہے حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم دینی کتابیں آ پ مطالعہ میں رکھیں یہی آسان ہے جب موقع ہوتو جس سے آپ کو عقیدت ہو ان کی خدمت میں تشریف لے جایاکریں ۔ صدیق احمد