تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایک صاحبہ ہیں جو دین وتبلیغ کاکام کرتی ہیں آپ سے بیعت ہونا چاہتی ہیں اس مقصد کے لئے وہ کب حاضرہوں حضرت نے جو اب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم درودشریف اور استغفار کثرت سے پڑھا کیجئے۔ جس مسماۃ کا حال آپ نے لکھا ہے ان کے شوہر ہیں یا نہیں اگر شوہر ہوں تو ان کے ساتھ سفر کریں ۔ میں کانپور حاضر ہوتارہتا ہوں وہاں ملاقات کرلیں اس مقصد کے لئے سفر کی کیا ضرورت ہے۔ صدیق احمدخط کے ذریعہ بیعت اور ابتدائی معمولات انگلینڈ سے ایک صاحب نے اور ان کی اہلیہ نے لفافہ ارسال کیا شوہر صاحب نے تحریر فرمایا کہ آنجناب جب تشریف لائے تھے احقر حضرت والا سے بیعت ہونا چاہتا تھا لیکن ہمت نہ پڑی درخواست نہ کرسکا اس لئے خط کے ذریعہ درخواست کرتاہوں کہ مجھ کو خط کے ذریعہ بیعت فرمالیں ۔اور کچھ معمولات تحریر فرمائیں کچھ گھریلوحالات و معاملات کے متعلق دعا کی درخواست کی تھی حضرت نے جواب تحریر فرمایا : مکرمی زید کرمکم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کا خط ملا دعا کررہاہوں اللہ پاک جلدشادی کردے اور تمام مقاصد میں کامیاب فرمائے ۔ آپ کو سلسلہ میں داخل کرلیا ۔ نماز باجماعت اور قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کیجئے ۔