تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل خط کے ذریعہ عورت کو بیعت حیدرآباد کے ایک ڈاکٹر صاحب کی بیوی نے لکھا کہ میں آپ سے بیعت ہونا چاہتی ہوں ۔ آپ کے حلقہ ارادت میں شامل ہونا چاہتی ہوں مجھے بیعت فرمالیجئے میرے لئے دعاء فرمائیے۔ حضرت نے جواب تحریر فرمایا: محترمہ زید مجدہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ آپ کے لئے دعاء کررہاہوں میں نے آپ کواپنے حلقہ میں شامل کرلیا اللہ پاک برکت عطا فرمائے آپ حالات لکھتی رہیں انشاء اللہ جواب تحریر کروں گا۔ نماز ،تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیجئے صبح وشام یہ تسبیحات پڑھا کیجئے ۔ پہلاکلمہ سوبار تیسرا کلمہ سوبار درودشریف سوبار استغفار سوبار صدیق احمدعورت کو بیعت کے لئے سفر کی ضرورت نہیں کانپور سے ایک صاحب نے لکھا کہ نماز اور تلاوت میں میرا جی نہیں لگتا نماز کے حال میں طرح طرح کی باتیں آتی ہیں دعاء کیجئے اللہ تعالیٰ رذائل دور فرمادے۔اور تحریر فرمایا کہ: