تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
تسبیحات کی پابندی کریں یہ تو آپ کے اختیار میں ہے ، مدرسہ کے لئے دعاء کرتا ہوں محنت کرتے رہئے ۔ احقر صدیق احمدتسبیحات پوری نہیں ہوتیں آپ ہی کا نقصان ہے ایک صاحب جو حضرت سے بیعت تھے انہوں نے تحریرفرمایا کہ عصر کے بعد کی چارتسبیحات میری پوری نہیں ہوتیں کبھی ہوتی ہیں کبھی نہیں ہوتیں ناغہ ہوجاتا ہے ۔حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی زید کرمکم السلام علیکم تھوڑے وقت میں یہ تسبیحات پوری ہوجاتی ہیں آپ اس کے لئے بھی وقت نہیں نکال رہے تو آگے کیا ترقی کریں گے۔ جس کی قدر نہیں ہوتی اس کیلئے وقت نہیں نکلتا پڑھیں گے تو آپ کا فائدہ، نہ پڑھیں گے آپ کا نقصان ہے ۔ صدیق احمدوظائف کا ناغہ ایک مرید کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا: عزیزم السلام علیکم دعاء کررہاہوں اللہ پاک فضل فرمائے ۔ وظائف کا ناغہ مجبوری کی وجہ سے ہوجائے تو اس میں نقصان نہ ہوگا ۔ کاہلی کی وجہ سے ناغہ نہ کیجئے ۔ جملہ مقاصد میں کامیابی کے لئے دعاء کررہاہوں ۔ صدیق احمد