تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
فصل شیخ کی وفات کے بعد ایک صاحب نے تحریرفرمایا کہ تیس سال قبل میں حضرت شیخ الحدیث ؒ سے بیعت تھا پھر حضرت مولانا انعام الحسن صحب سے اصلاحی تعلق قائم رکھا الحمدللہ مجھے اجازت وخلافت بھی حاصل ہے، اب حضرت والا سے اصلاحی تعلق قائم کرنا چاہتا ہوں حضرت والا مجھے بیعت فرمالیں حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی زیدکرمکم السلام علیکم استخارہ کرلیں اگر شرح صدر ہوجائے تو حالات لکھتے رہئے انشاء اللہ جواب تحریر کروں گا۔ صدیق احمدتجدید بیعت ضروری نہیں ایک صاحب نے تحریر فرمایا کہ میں شیخ عبدالجبار صاحب سے بیعت تھا ان کا وصال ہوچکا اب آنجناب سے تجدید بیعت کرنا چاہتاہوں مولانا کلیم اللہ صاحب نے ان کی طرف سے سفارشی خط بھی تحریر فرمایا تھا ۔حضرت نے جواب تحریر فرمایا: مکرمی السلام علیکم تجدید بیعت کی ضرور ت نہیں جس سے مناسبت ہو اس کی خدمت میں حالات لکھ دیا کریں ان کی ہدایت کے مطابق عمل کریں ۔