تزکیہ نفس و اصلاح باطن ۔ ضرورت ، اہمیت ، طریقہ کار |
کاتیب ۔ |
|
ایمان سے دور ہوتا جارہا ہوں ، ضلالت وگمراہی میں پھنسا ہوا ہوں ، نہ معلوم کیا انجام ہو، حضرت والا رہبری فرمائیں ۔ حضرت نے جواب تحریرفرمایا: مکرمی السلام علیکم ہر شخص کسی نہ کسی گناہ میں ملوث رہتا ہے اللہ پاک کی جناب میں تو بہ کی جائے ، آئندہ کے لئے عہد کیا جائے یہی علاج ہے ، مایوسی کی کیابات ہے ، جبکہ اللہ پاک نے توبہ قبول کرنے کا وعدہ لیا ہے ، بڑے بڑے اولیاء نے استغفار کی کثرت اور توبہ و انابت کے ذریعہ اللہ کا قرب حاصل کیا ہے یہی صورت سب کے لئے ہے ۔ نماز باجماعت تلاوت قرآن کا اہتمام ، استغفار اور درود شریف کی کثرت کیجئے ۔ صدیق احمدمصیبتوں پر صبر بھی ترقی کا ذریعہ ہے چند اہم نصائح باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ مکرمی السلا م علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ تفصیلی حالات کا علم ہوا ، مصائب پر صبر کرنے سے بھی آدمی کی ترقی ہوتی ہے آدمی پر حالات اسی لئے پیش آتے ہیں کہ اعمال کی وجہ سے اس میں غرور نہ پیدا ہونے پائے ، اللہ پاک مزیدترقیات سے نوازیں ۔ قضاء عمری کا اندازہ کرلیں اس کے حساب سے ادا کرلیں ۔بندہ کا رونا اللہ پاک کو پسند ہے اس کے لئے تو آدمی بڑی بڑی ریاضتیں کرتا ہے کہ یہ کیفیت پیدا ہوجائے ، الحمدللہ آپ کو اللہ پاک نے یہ دولت عطا فرمائی ہے اس پر شکر اداکرنا چاہئے۔